یہ بات بہروز کمالوندی جو نظنر کی جوہری تنصیبات کے "احمدی روشن" کمپلیکس میں اونچائی سے گرنے کے سبب کاشون اسپتال میں زیر علاج ہے، نے پیر کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے کہی۔
کمالوندی نے کہا کہ ہماری لڑائی ملک کی ایٹمی صنعت میں بدستور جاری ہے اور ہم اس میدان میں ثابت قدمی کے ساتھ فتح حاصل کریں گے۔
جوہری توانائی تنظیم کے ترجمان نے کہا کہ ہمارے پاس 40 سال کا سفارتی تجربہ ہے اور آٹھ سالوں سے ایٹمی صنعت میں کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے ایٹمی صنعت کے بارے میں کہا کہ یقینی طور پر اس صنعت میں کامیاب ہوجائیں گے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی جوہری ادارے کے ترجمان "بہروزکمالوندی" نے آج بروز اتوار کو کہا کہ نطنز کمپلیکس میں واقع یورینیم کو افزودہ کرنے کے پلانٹ کے بجلی سرکٹ کے ایک حصے میں حادثہ پیش آیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی آلودگی پھیلی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے اور اس حوالے مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ