18 مارچ، 2021، 11:53 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 84269457
T T
0 Persons
ایرانی مسلح افواج نے طاقت کے توازن میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا: وزیر دفاع

تہران، ارنا- ایرانی وزیر دفاع اور لاجسٹک نے کہا ہے کہ مسلح افواج نے طاقت کو متوازن کرنے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ہم نے تمام دفاعی شعبوں میں اپنے مقاصد پہنچنے میں کامیابی حاصل کی۔

ان خیالات کا اظہار بریگیڈئیر جنرل "امیر حاتمی" نے آج بروز جمعرات کو محکمہ دفاع کے اعلی عہدیداروں اور ڈائریکٹروں سے ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم نے رواں سال کے دوران، پابندیوں کے باجود دفاعی صنعت میں قابل قدر ترقی کی ہے۔

جنرل ہاتمی نے رواں سال کے دوران، ایران کی خاص صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسی عرصے کے دوران، ٹرمپ نے ایران کیخلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی ہر ممکن کوشش کی تا ہم وہ ناکام ہوگئے۔

انہوں نے بین الاقوامی اور علاقائی تبدیلیوں بشمول عراق کی حکومت میں تبدیلی، جنرل سلیمانی اور ایرانی جوہری سائنسدان ڈاکٹر فخری زادہ کے قتل، لبنان میں مزاحمتی فرنٹ کیخلاف منفی پروپیگنڈہ پھیلانے، شام میں اغیار کی مداخلت، یمنی عوام کیخلاف اتحاد کی تشکیل اور جنگ، کاراباخ مسئلے، افغانستان میں ایران کیخلاف منفی پروپیگنڈہ پھیلانے، ناجائز صہیونی ریاست سے عرب ملکوں کے تعلقات منظر عام پر آنے، ایرانی اسلحے کیخلاف پابندیوں کی توسیع میں امریکی کوششوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان میں سے بہت سارے اقدامات اسلامی جمہوریہ ایران پر قبضہ پانے کے مقصد سے کیے جاتے ہیں لیکن نہ صرف دشمن کی سازشوں کو شکست کا سامنا ہوا بلکہ علاقے کی صورتحال بھی امریکہ اور اس کے ساتھیوں کیخلاف بدل گئی۔

ایرانی وزیر دفاع اور لاجسٹک نے کہا کہ ہم، اللہ رب العزت کی مدد سے تمام دفاعی شعبوں میں اپنے مقاصد تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

انہوں نے ایران کیخلاف معاشی جنگ میں کامیاب ہونے کیلئے تمام ملکی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر زور دیا۔

جنرل حاتمی نے کہا کہ ایرانی دفاعی اور میزائل پروگرام کو چیلینج کا شکار ہے لیکن ہم اس شعبے میں اعلی طاقت کا حصول کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

 **9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .