15 مارچ، 2021، 10:20 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84265344
T T
0 Persons
امریکہ کو شام سے نکلنا ہوگا: اقوام متحدہ میں تعینات ایرانی مندوب

نیوریارک، ارنا- اقوام متحدہ میں تعینات ایرانی مستقل مندوب نے پُرامن طریقوں اور بین الاقوامی حقوق کے مطابق شامی بحران کے حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکی فوجیوں کو شام سے نکلنا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار "مجید تخت روانچی" نے پیر کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام سے متعلق منعقدہ اجلاس کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بحران کا شام کی خودمختاری اور قومی سالیمت کی ضمانت دیے بغیر خاتمہ نہیں دیا جاسکتا۔

تخت روانچی نے کہا کہ نہ شامی عوام اپنی سرزمین پر قبضے کے تسلسل کو مانتے ہیں اور نہ ہی بین الاقوامی برادری اسے تسلیم کرنا ہوگا؛ کیونکہ یہ بین الاقوامی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ایرانی مندوب نے شام میں بغیر دمشق کی اجازت سے موجود امریکی فوجیوں کے جلد از جلد انخلا کا مطالبہ کیا۔

تخت روانچی نے عراق اور شام کی سرحد میں امریکی غیر قانونی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے غیر قانونی اقدامات سے علاقے کی صورتحال مزید کشیدہ ہوگی اور ان کو روکا جانا ہوگا۔

انہوں نے شام کیخلاف ناجائز صہیونی ریاست کے غیرقانونی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو ناجائز صہیونی ریاست کو اس کی فوجی مہم جوئی سے روکا جانا ہوگا۔

 تخت روانچی نے پُرامن طریقوں اور بین الاقوامی حقوق بالخصوص اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق شامی بحران کے حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکی فوجیوں کو شام سے نکلنا ہوگا۔

ایرانی مندوب نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں کے دوران، شامی عوام نے بہت ساری دکھ درد کو برداشت کیا ہے اور شامی بحران نے علاقے میں قیام امن اور استحکام پر بُرے اثرات مرتب کیے ہیں۔

 **9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .