9 مارچ، 2021، 11:44 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84257886
T T
0 Persons
ایران پوری تاریخ میں سائنس کی ترقی اور دوستی کا متمنی رہا ہے: صدر روحانی

تہران، ارنا – ایرانی صدر نے کہا ہے کہ ایران قدیم زمانے سے لے کر آج تک سائنس اور علم کی ترقی اور دوستی کا متمنی رہا ہے۔

یہ بات ڈاکٹر حسن روحانی نے منگل کے روز جندی شاپور یونیورسٹی کی تیسری بین الاقوامی کانگریس کو ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہی۔

سائنسی اور ثقافتی تعلقات اقوام عالم کے مابین انتہائی پائیدار تعلقات میں شامل ہیں ، کیونکہ یہ تہذیبوں کے مابین صدیوں کی زندگی اور بقائے باہمی کا مشترکہ نتیجہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سائنسی اور ثقافتی تعلقات کا وسیع تر دائرہ، قوموں کے مابین دوستی اور ہمدردی کی گہرائی کا باعث ہے۔

انہوں نے 18 سالہ پرانی جندی شاپور یونیورسٹی کو دنیا کی سب سے قدیم ترین یونیورسٹی کے طور پر ذکر کیا اور اس یونیورسٹی کے اعزاز میں یونیسکو کے اقدام کو ایک قابل احترام اور قابل ستائش کام قرار دیا ہے۔

جندی شاپور یونیورسٹی کی تیسری بین الاقوامی کانگریس منگل اور بدھ  کو 9 سے 10 مارچ تک ایرانی وزارت سائنس میں منعقد ہوگی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .