ایرانی خاتون فنکار کو کینیڈین میلے کی بہترین اداکارہ کیلئے نامزد کیا گیا

تہران، ارنا- ایرانی فنکار کی بنائی گئی شارٹ فلم Breaktime میں کردار ادا کرنے والی اداکارہ "موژان کردی" کو کینیڈا میں منعقدہ 33 ویں Living Skies فلم فیسٹیول کی بہترین اداکارہ کیلئے نامزد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی ہدایتکار "نوید نیکخواہ آزاد" کی بنائی گئی شارٹ فلم Breaktime کو کیینڈا میں منعقدہ Living Skies میلے میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا اور فلم میں کردار ادا کرنے والی اداکارہ موژان کردی کو اس میلے کی بہترین اداکارہ کیلئے نامزد کیا گیا۔

واضح رہے کہ Breaktime فلم کو اس سے پہلے آسکر اکیڈمی کے منظور کردہ میلہ؛ ازمیر شارٹ فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس شارٹ فلم کو 19 واں گارڈن اسٹیٹ فلم فیسٹیول اور امریکہ میں منعقدہ 18 ویں آکسفورڈ فلم فیسٹیول میں بھی نمائش کیلئے پیش کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 33 ویں Living Skies فلم فیسٹیول کا کورونا وبا پھیلاؤ کی وجہ سے 4 سے 6 مارس تک آنلائن انعقاد کیا گیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha