5 مارچ، 2021، 1:19 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84252966
T T
0 Persons
ایران اور یوریشین یونین کا آزاد تجارتی معاہدے پر عمل درآمد پر مذاکرات

تہران، ارنا – نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے اقتصادی ڈپلومیسی نے اسلامی جمہوریہ ایران اور یوریشین اکنامک یونین (ای اے ای یو) کے درمیان تجارتی تبادلے میں اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران جلد یوریشین یونین کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے پر عمل درآمد شروع ہوگا۔

سید رسول مہاجر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کے لئے یوریشین اکنامک یونین (ای اے ای یو) کے ممبر ممالک کے ساتھ بات چیت جاری ہے کہ وہ آزاد تجارتی معاہدے پر جلد عمل درآمد کر سکتے ہیں ، تاکہ ایران اور یوریشین یونین کے ممالک کے مابین آزاد تجارتی معاہدے طے ہوسکیں۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس دستاویز کے نفاذ سے ایران اور یوریشین ممبر ممالک کے درمیان معاشی تعاون میں بہتری آئے گی۔
انہوں نے ایران اور یوریشیا کے درمیان تجارتی صلاحیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس خطے کے ممالک اپنی منڈیوں سے واقف نہیں ہیں اور وہ تجارتی تعلقات میں رکاوٹ کا باعث ہے، لہذا ایران میں ایک خصوصی نمائش کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .