16 فروری، 2021، 11:57 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84231420
T T
0 Persons
ایرانی اور جاپانی وزرائے دفاع کا باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر زور

تہران، ارنا- ایران اور جاپان کے وزرائے دفاع نے تہران اور ٹوکیو کے مابین دفاعی تعاون کو مستحکم کرنے اور دونوں ممالک کے فوجی عہدیداروں کے مابین تعلقات کے تسلسل پر زور دیا۔

یہ بات ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل ' امیر حاتمی' نے جاپانی وزیر دفاع' کیشی نوبو' کے ساتھ ایک ویڈیو انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے اپنے جاپانی ہم منصب کو اپنی تقرری پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا۔

جاپانی وزیر دفاع نے مشرق وسطی میں جاپانی بحری جہازوں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے معلومات اکٹھا کرنے کی سرگرمیوں میں توسیع کی وضاحت  کرتے ہوئے ایران سے بحری جہازوں خاص طور پر جاپانی جہازوں  کی حفاظت کو یقینی بنانے میں باہمی تعاون کرنے کا مطالبہ کیا۔

دونوں وزرائے دفاع نے مشرق وسطی کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کر کے دونوں ممالک کے دفاعی عہدیداروں کے مابین تعلقات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

جاپانی وزارت دفاع نے بھی ایک بیان میں کہا کہ مشرق وسطی میں امن و استحکام کا قیام جاپان سمیت پوری دنیا کے امن اور سیکورٹی کے لئے انتہائی اہم ہے اور مشرق وسطی میں جاپانی بحری جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنانا بھی ضروری ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .