15 فروری، 2021، 5:01 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84230664
T T
0 Persons
شہید سلیمانی نے دنیا کو اسلام کا مہربان چہرہ دکھایا

تہران، ارنا- اسلامی ثقافت اور تعلقات کی تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ شہید سلیمانی نے ایک ایسے وقت میں اسلام کا مہربان چہرہ ظاہر کیا جب اسلام سے متعلق متشدد خیالات پائے جاتے تھے؛ انہوں نے نئی اسلامی تہذیب سے متعلق غلط فہمیوں کو دور کیا۔

"ابوذر ابراہیمی ترکمان" نے شہید سلیمانی اور نئی اسلامی تہذیب سے متعلق منعقدہ وبینار میں کہا کہ شہید سلیمانی کا تعلق کسی خاص جغرافیائی علاقے سے نہیں تھا اور وہ جس طرح مسلمانوں کی حمایت کرتے تھے اسی طرح عیسائی اور ایزدی کے پیروکاروں کی بھی حمایت کرتے تھے۔

اس موقع پر لبنانی تنظیم حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل "شیخ نعیم قاسم" نے علاقے کے مسائل کی اصل جڑ کو امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست قرار دیتے ہوئے کہا کہ علاقے کے سارے مسائل خطے میں امریکی مداخلتوں سمیت کرپٹ افراد اور سامراج رہنماوں کی حمایت ہے۔

در این اثنا اہل بیت عالمی تنظیم کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ "رضا رمضانی" نے کہا کہ الہی محبت اور پیار شہید سلیمانی کے چہرے اور کردار سے جھلکتا ہے اور وہ صحیح معنوں میں ایک شہید ہیں کیونکہ انہوں نے شہادت کی حیثیت کو سمجھ کر اور آخر کار اسے حاصل کرلیا۔

 اس کے علاوہ، رہپویان ثقافتی انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ "داوود عامری" نے نئی اسلامی تہذیب میں جنرل سلیمانی کے کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جنرل سلیمانی کی زندگی، دنیا کے حریت پسندوں کیلئے ایک نمونہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید سلیمانی اپنے اخلاق اور طرز عمل سے مقبول ہوئے اور اپنی وطن کے دشمنوں کے خلاف کھڑے ہوگئے؛ انہوں نے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور مظلوموں کا دفاع کیا۔

واضح رہے کہ شہید جنرل سلیمانی اور نئی اسلامی تہذیب سے متعلق بین الاقوامی وبینار کا 14 سے 17 فروری تک ورچوئل انعقاد کیا جاتا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .