9 فروری، 2021، 7:45 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84224517
T T
0 Persons

ایران میں بلجیم کے سفیر کی طلبی

9 فروری، 2021، 7:45 PM
News ID: 84224517
ایران میں بلجیم کے سفیر کی طلبی

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ نے بلجیم کے سفیر کو طلب کرکے اسلامی جمہوریہ ایران کیجانب سے ایرانی سفارتکار "اسد اللہ اسدی" کیخلاف انٹورپ عدالت کے فیصلے پر احتجاجی خطے کو ان کا حوالہ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی محکمہ خارجہ میں ڈائریکٹر برائے مغربی امور نے بلجیم کے سفیر کو طلب کرکے ان کو ایرانی سفارتکار کیخلاف انٹورپ کورٹ کے غیر قانونی فیصلے پر شدید احتجاج کا اظہار کر دیا۔

 اس ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ کے مشیر نے اسدی کے مقدمے کی سماعت اور سزا کو غیر قانونی، بین الاقوامی قانون کے منافی اور خاص طور پر سفارتی تعلقات سے متعلق 1961 میں ویانا کنونشن کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ بڑی افسوس کی بات ہے کہ بلجیم اور کچھ یورپی ممالک نے یورپی سرزمین پر منافقین کے دہشت گرد گروہ کے معاندانہ ماحول کے زیر اثر اس طرح کے غیر قانونی اور ناجائز اقدام اٹھایا ہے۔

اس کے علاوہ بلیجم حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ انسانی حقوق کے اصول پر عمل پیراہوتے ہوئے ایران سفارتکار کیخلاف کاروائی کا جلد از جلد خاتمہ دے کر ان کی فوری رہائی پر اقدام اٹھائے۔

 نیز ایرانی محکمہ خارجہ کی طرف سے احتجاج کا تحریری نوٹ بیلجیم کے سفیر کے حوالے کیا گیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .