حضرت عیسی مسیح (ع) اور تمام الہامی انبیاء کا طریقہ، کردار اور فکر، توحید، ہمدردی، مساوات اور امن اور دوستی کا پھیلاؤ ہے جو اور انسان اور انسانیت کے سامنے نجات اور آزادی کے واضح افق کو کھینچتا ہے اور سب کو فضیلت اور خوبصورتی کی روشن راہ پر گامزن ہونے کی دعوت دیتا ہے۔
ہم امید کرتے ہیں کہ 2021 میں کوورنا کی نازک صورتحال جو فطرت کی موجودگی میں جدید انسان کی کمزوری کا عکاس ہے، سے گزر کر دوستی، سچائی اور ہمدردی کی خوشگوار ہوا کے ساتھ، واحد خدا پر بھروسہ کرتے ہوئے پہلے سے کہیں زیادہ اپنی انسانیت کی طرف لوٹ سکیں گے۔
یسوع جنہیں عیسی بھی کہا جاتا ہے مسلمانوں اور مسیحیوں دونوں کے نزدیک نہایت مقدس ہستی ہیں؛ مسلمان ان کو اللہ کا برگزیدہ نبی مانتے ہیں اور عیسیٰ کے نام سے پکارتے ہیں۔
مسیح علیہ السلام خدا کے برگزیدہ پیغمبر ہیں؛ جو مخلوق خدا کی ہدایت اور رہبری کے لیے مبعوث ہوئے؛ ایک مدت تک زمین پر رہے پھر زندہ آسمان پر اٹھا لیے گئے؛ قرب قیامت آپ پھر نزول فرمائیں گے اور شریعت محمدیہ پہ عامل ہوں گے۔
نیز قرآن مجید میں حضرت مسیح کی ولادت مبارک ہے اور اس کے علاوہ قرآن میں بار بار آپ کے معجزات کا تذکرہ کیا گیا ہے۔
حضرت عیسی ابن مریم (ع) اللہ رب العزت کے عظیم نبی، ہجرت سے 622 سال قبل یعنی پہلے عیسوی سال کے 25 دسمبر کو فلسطین کی سرزمین میں واقع بیت لحم میں پیدا ہوئے تھے؛ قرآن کے تیرہ سورہ میں حضرت عیسی (ع) کا نام 45 بار دہرایا گیا ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ