26 نومبر، 2020، 11:28 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84124608
T T
0 Persons
ایران کیساتھ ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں: عمران خان

اسلام آباد، ارنا – پاکستانی وزیر اعظم نے کامیاب خارجہ پالیسی کو اپنی حکومت کا سب سے بڑا کارنامہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کیساتھ ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں۔

یہ بات عمران خان نے آج بروز جمعرات شہر لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ 
انہوں نے پڑوسیوں اور علاقائی ممالک کے ساتھ اسلام آباد کے تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کیساتھ ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ پاکستانی حکومت کا سب سے بڑا کارنامہ علاقائی روابط کی مضبوطی اور کامیاب خارجہ پالیسی کی ترقی ہے۔

عمران خان جو رواں سال 11 نومبر کو اسلام آباد میں چوتھی بار وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا میزبان تھے، نے کہا کہ ایران کے ساتھ پاکستان کے بہت اچھے تعلقات ہیں۔

عمران خان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اپنے ملک کے خصوصی تعلقات خصوصی کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے ایران اور پاکستان کے مابین علاقائی تعاون خصوصا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ظریف نے صیہونی حکومت اور تعلقات کو معمول پر لانے کی سازش کے خلاف پاکستانی وزیر اعظم کے موقف کی تعریف کرتے ہو‏ئے کہا کہ ہم شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کی رکنیت کے لئے اسلام آباد کی حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .