یہ بات ڈاکٹر حسن روحانی نے آج بروز بدھ کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے سیاسی ، قانونی اور اخلاقی شعبوں میں امریکی شکست کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہرچند امریکہ نے لوگوں کے لئے مشکلات پیدا کیں لیکن وہ ایران کے خلاف اپنے اہداف میں ناکام رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کو توقع تھی کہ وہ جوہری معاہدے کے چھوڑنے کے بعد سے دوسرے تمام ممالک بھی ان کی پیروی کریں ۔ کوئی ملک نے اس کی پیروی نہیں کی۔ حتی کہ یوروپی یونین بھی ، جو امریکہ کا روایتی دوست تھا،اسی طرح چین اور روس نے بھی پیروی نہیں کی۔
روحانی نے ایرانی اسلحہ پر پابندی کے خاتمے کے روکنے میں امریکی ناکامی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اسلحے کی پابندی ختم کردی ہے اور آج ہم بین الاقوامی قوانین کے دائرہ کار میں آزادانہ طور پر ہتھیاروں کی خرید و فروخت کرسکتے ہیں۔
ایرانی صدر نے کہا کہ اگلی امریکی حکومت کو پابندیاں کو ختم کرنا اور ایرانی عوام کے سامنے ہتھیار ڈالنا ہوگا کیونکہ زیادہ سے زیادہ دباؤ ناکام رہا۔ کوئی اس بات سے انکار نہیں کرسکتا ، اور ڈیموکریٹس اور ریپبلکن سب جانتے ہیں کہ ایران پر یہ زیادہ سے زیادہ امریکی دباؤ ناکام ہوگیا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ