17 نومبر، 2020، 4:33 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84113891
T T
0 Persons
افریقہ کے غیر ملکی تجارت میں ایران کا 180 ملین ڈالر کا حصہ

تہران، ارنا- ایرانی کسٹم ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم پچھلے 7 مہینوں کے دوران، افریقی ملکوں کیساتھ 959 ہزار484 ٹن مصنوعات کی تجارتی لین دین کی ہے جس کی مالیت کی شرح 180 ملین 432 ہزار 161 ڈالر کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار "سید روح اللہ لطیفی" نے منگل کے روز گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے گزشتہ 7 مہینوں کے دوران، 27 افریقی ملکوں سے تجارتی لین دین کی ہے۔

لطیفی کا کہنا ہے کہ ایران نے اسی عرصے کے دوران مجموعی طور پر ان ملکوں کیساتھ 959 ہزار 484 ٹن تجارتی لین دین کی ہے جن کی مالیت کی شرح 180 ملین 432 ہزار 161 ڈالرکی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ تجارتی تعلقات کا حجم، امریکی پابندیوں اور کرونا وبا کے پھیلاؤ کے دوران کے تناظر میں تھا۔

ایرانی کسٹم ادارے کے سربراہ نے مزید کہا کہ ایران سے اسی عرصے کے دوران، 8 ہزار 299 ٹن مصنوعات کو افریقی ملکوں سے درآمد کیا ہے جن کی مالیت کی شرح 20 ملین 318 ہزار 709 ڈالر ہے۔

لطیفی نے کہا کہ ایران نے اسی عرصے کے دوران آئیوری کوسٹ، کیمرون، جبوتی، الجیریا، مصر، گھانا، گنی، کینیا، لیبیا، مراکش، مالی، مکاؤ، موریطانیہ، ماریشس، موزمبیق، نائیجیریا، سوڈان، سینیگال، صومالیہ، ٹوگو، تنزانیہ، یوگنڈا، جنوبی افریقہ، زیمبیاوہ، ایتھوپیا، تیونس اور روانڈا کے ملکوں سے تجارتی لین دین کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے سب سے زیادہ زیمباوہ، گھانا اور جنوبی افریقہ سے مصنوعات کو درآمد کیا ہے اور ساتھ ہی ایرانی مصنوعات کی برامدات کی سب سے اہم منزلیں گھانا، کیمرون اور کینیا تھیں۔

لطیفی نے کہا کہ ایران نے سب سے زیادہ ڈیری مصنوعات بشمول، دودھ، کریم، لسی، ہر قسم کی کھجوریں، کھانا اور پیسٹری پیسٹ، جپسم اور سیمنٹ، کاربن، ہر طرح کے دھات، تعمیراتی سامان، شیشہ، ہر قسم کے لوہے کی سلاخیں، ایلومینیم، ہر قسم کے تیزاب، پستہ، خوشبو کے لئے ہر قسم کے پھول، لیکورائس کا رس اور نچوڑ، طبی سامان اور تیل کے بیج اور پھلوں کو افریقی ملکوں میں برآمد کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سب سے زیادہ بیج، چربی اور تیل، ڈٹرجنٹ کے کلورین اور ضروری تیل، صنعتی گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس، کولیج پیڈ، پیکیجنگ کنٹینرز، طبی سامان، تل کے بیج، تمباکو، صنعتی چادریں اور رول کو افریقی ملکوں سے درآمد کیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .