11 نومبر، 2020، 5:08 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84107284
T T
0 Persons
ایرانی وکلا کی بیلجیم میں زیر حراست ایرانی سفارتکار کی حمایت

تہران، ارنا - ایرانی وکلاء کے ایک گروپ نے اس ملک میں اقوام متحدہ کے دفتر کو ایک بیان میں بیلجیم میں زیر حراست ایرانی سفارتکار "اسداللہ اسدی" کی حمایت کی۔

ایرانی وکلاء تہران میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے جمع ہوئے اور ایرانی سفارت کار کی حمایت میں بیان پیش کیا۔
اب تک اس بیان پر 1،842 وکلاء کے دستخط ہوئے ہیں۔
ایرانی وکلاء نے اپنے بیان میں جرمنی اور آسٹریا کی طرف سے اٹھائے گئے اس اقدام کے خلاف احتجاج کیا جو سفارتی معیار کے خلاف تھا۔
انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ سفارتی استثنیٰ سے متعلق ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کے سلسلے میں دو ممالک کو ذمہ دار ٹھہرائے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے بیلجیئم میں اسداللہ اسدی ایرانی سفارتکار کے خلاف بے بنیاد الزامات کو قطعی طور پر مسترد کردیا ہے۔
آسٹریا میں قائم ایرانی سفارتخانے کے اہلکار اسداللہ اسدی کو 1 جولائی 2018 کو جرمنی سے گزرنے کے موقع پر حراست میں لیا گیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .