3 نومبر، 2020، 10:36 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 84097599
T T
0 Persons
آج کی دنیا میں امریکہ وہی فرعون مصر ہے: ایرانی سپریم لیڈر

تہران، ارنا- قائد اسلامی انقلاب نے اس بات پر زور دیا ہے کہ آج کی دنیا میں امریکہ وہی فرعون مصر اور سامراجیت کا مظاہرہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے آج بروز منگل کو نبی اکرم (ص) اور حضرت امام صادق (ع) کی یوم ولات کے موقع پر قوم سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام انسان، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مخاطب ہیں؛ آج پوری دنیا میں عدم مساوات، جنگ اور مادیت پسندی زیادہ پائی جاتی ہے کیونکہ سائنس کا بھی غلط استعمال ہوتا ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ آج کی دنیا میں امریکہ وہی فرعون مصر اور سامراجیت کا مظاہرہ ہے۔

انہوں نے چارلی ہیبڈو میگرین کیجانب سے نشر کیے گئے گستاخانہ خاکوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سامراجیت اور ناجائز صہیونی کیجانب سے اسلام کیخلاف تازہ ترین  مقابلہ گزشتہ ہفتے کے دوران پیرس میں ہوا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ اس اقدام کو صرف کسی فنکار کیجانب سے غلطی نہیں قرار دیا جا سکتا ہے بلکہ  اس کے پیچھے کسی اور بات ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اچانک ملک کے صدر اس فنکار کی حمایت کرتا ہے اور دوسرے ممالک بھی اس کی حمایت کرتے ہیں تو اس بات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس اقدام کے پیچھے کوئی تنظیم ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ البتہ آج امت مسلمہ سخت غم و غصے اور احتجاج سے بھری ہوئی ہے؛ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسلامی معاشرے زندہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فرانسیسی حکومت اس مسئلے کو اظہار رائے کی آزادی سے جوڑنے کی کوشش کرتی ہے یہ فرانسیسی حکومت اب کس طرح کی حکومت ہے؟ یہ کیا پالیسی ہے؟ یہ وہ پالیسی ہے جس نے دنیا کے سب سے زیادہ متشدد اور وحشی دہشت گردوں کو ٹھکانے اور پناہ دی ہے؛ یعنی وہ دہشت گرد جنہوں نے ہمارے ملک میں صدر ، وزیر اعظم اور عدلیہ کے سربراہ کو شہید کیا اور اس کے ساتھ ساتھ 17 ہزار عوامی لوگ کو بھی گلی کوچوں میں شہید کر دیا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ میرا یقین ہے کہ یہ سب ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں یعنی کسی کارٹونسٹ کے مجرمانہ فعل کا دفاع، صدام اور منافقین کے دفاع کے برابر ہے اور ان جیسے واقعات حالیہ سالوں میں امریکہ اور یورپ میں دہرائے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مغرب کے ان جیسے اقدامات سے اسلام اور پیغمبر اکرم (ص) کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا جائے گا؛ لیکن آپ اور میرے لئے اس تہذیب کو بہتر سے جاننے کا ایک ذریعہ ہے؛ یہ تہذیب واقعتا ایک وحشی تہذیب ہے۔

انہوں نے علاقے کاراباخ میں حالیہ تنازعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دو پڑوسیوں کے درمیان حالیہ جنگ ایک تلخ واقعہ ہے جس کو جلد از جلد خاتمہ دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آذربائیجان کے اراضی پر قبضے کا خاتمہ دینا ہوگا اور ارمنی برادری کی سلامتی کا تحفظ کرنا ہوگا۔

ایرانی سپریم لیڈر نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی سرحدوں پر جارحیت نہیں کرنی چاہیے اور اگر کوئی دہشتگرد ہماری سرحدوں کی قریب ہوجائے تو ہم اس کیخلاف سخت کاروائی کریں گے۔

حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکی حکومت شدید سیاسی اخلاقی انحطاط کا شکار ہے اور یہ میرا تجزیہ نہیں بلکہ خود امریکہ کے مصنفین اور مفکرین ہی کے الفاظ ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت کوئی زیادہ دیر تک نہیں چل پائے گی اور وائٹ ہاوس میں کوئی بھی اگر بر سرکار آئے پھر بھی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .