19 اکتوبر، 2020، 2:43 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84080619
T T
0 Persons
ایرانی عدلیہ کے سربراہ کا مغربی ممالک کو معاشی بدعنوانوں میں پناہ لینے پر انتباہ

تہران، ارنا – ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے مغربی ممالک کو متنبہ کیا ہے کہ اپنے ملک کو خزانے لوٹنے والوں اور معاشی بدعنوانوں کی پناہ گاہ بننے کی اجازت نہیں دیں اور یہ نہیں سوچیں کہ معاشی بدعنوانوں کے ذریعہ عوام سے چوری ہونے والے پیسہ ان کا فائدہ ہوگا۔

یہ بات علامہ "سید ابراہیم ریئسی" نے پیر کے روز جوڈیشل افسران کی سپریم کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ مغرب کو معاہدوں پر عمل درآمد کے لئے پرعزم ہونا چاہئے مگر ان کا ظلم دن بدن بڑھتا ہی جارہا ہے اور ان مظالم کا بھرپور ہاتھ سے مقابلہ کرنے کے لئے نظام تسلط کے خلاف طاقت ضروری ہے۔

علامہ ریئسی نے  ملک کے 10 سالہ اسلحہ کی پابندیوں کے خاتمے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں صرف امریکی سیاسی شکست تک ہی محدود نہیں ہونا چاہئے اور ایرانی عوام کے خلاف امریکہ اور مغربی تمام پابندیوں کو ختم کیا جانا چاہئے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .