حافظ شیرازی کا پورا نام ، خواجہ شمس الدین محمد بن بہاء الدین تھا ۔ حافظ شیرازی چودھویں صدی عیسوی کے معروف ایرانی شاعر گذرے ہیں ۔ حافظ شیرازی کا شمار دنیا کے معروف ترین شعراء میں ہوتا ہے۔
حافظ شیرازی کو حافظ قرآن ہونے کی بنا پر حافظ کا لقب دیا گیا تھا۔ حافظ شیرازی نے اپنے اشعار میں بھی اس کی طرف اشارہ کیا ہے۔دیوان حافظ میں پانچ سو غزلیں اوربہت سی رباعیاں، قصیدے اور قطعات موجود ہیں۔
حافظ شیرازی کے دیوان کے خطی نسخے ایران ، ہندوستان ، افغانستان ، پاکستان اور ترکی کے کتب خانوں میں بھی موجود ہیں۔ حافظ شیرازی کو غزل گوئی میں مہارت حاصل تھی اور انھوں نے اس میدان میں عراقی اسلوب کے زیرعنوان نئے اسلوب کی بنیاد رکھی تھی ۔
دیوان حافظ کے ترجمے پوری دنیا میں پائے جاتے ہیں ۔ خواجہ شمس الدین محمد بن بہاء الدین حافظ شیرازی پینسٹھ سال کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔ ان کا مزار ہر خاص و عام کی زیارت گاہ ہے ۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ