29 ستمبر، 2020، 3:12 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84059070
T T
0 Persons

آزاد تجارت ایران کا حق ہے

29 ستمبر، 2020، 3:12 PM
News ID: 84059070
آزاد تجارت ایران کا حق ہے

تہران، ارنا - ایرانی قومی آئل ٹینکر کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ کوئی طاقت ملک کی برآمدات اور درآمدات کو نقصان نہیں پہنچا سکتی اور آزاد تجارت ایران کا حق ہے اور ہمیں صرف قومی بیڑے کی طاقت کے لئے مزید کوششیں کرنا چاہیئے۔

یہ بات کیپٹن "نصراللہ سردشتی" نے منگل کے روز بندرگاہوں اور میری ٹائم آرگنائزیشن میں منعقدہ عالمی سمندری دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ قومی آئل ٹینکر کمپنی تمام تر تخریب کاری کے باوجود تیل کی برآمدات میں اس ملک کی مدد کرنے میں کامیاب رہی ہے .
سردشتی نے کہا کہ جب یہ پابندیاں عائد کی جاتی ہیں تو وزارت تیل ، قومی آئل ٹینکر کمپنی اور شپنگ کمپنی پابندیوں کے شکار ہوجاتی ہیں اور اس سے قومی بیڑے کی اہمیت ظاہر ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک کی درآمدات اور برآمدات کو نقصان نہیں پہنچا سکتا اور وینزویلا کو پٹرول برآمد کرنا کوئی بڑی بات نہیں ہوسکتی ہے لیکن اس نے قومی بیڑے کی طاقت اور پابندیوں کے توڑ کو ظاہر کیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آزادانہ تجارت ایران کا حق ہے اور کوئی بھی ہمیں روک نہیں سکتا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IraUrdnu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .