21 ستمبر، 2020، 11:33 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84048508
T T
0 Persons
ایرانی خواتین کی کبڈی ٹیم ایشین بیچ گیمز میں بھیجی جائے گی

تہران۔ ارنا – ایرانی خواتین کی کبڈی فیڈریشن کی نائب سربراہ نے کہاکہ ایرانی خواتین کی کبڈی ٹیم ایشین بیچ گیمز میں بھیجی جائے گی۔

یہ بات صغری شیوایی نے پیر کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی خواتین کی کبڈی ٹیم کو ایشیائی ساحلی مقابلوں میں بھیجنا ایجنڈے میں شامل ہے اور یہ ایشیائی بیچ مقابلوں میں ایرانی خواتین کی پہلی شرکت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے مرحلوں میں مردوں کی ٹیم نے ان مقابلوں میں حصہ لیا ہے اور سونے کا تمغہ حاصل کیا اور اس بار وزارت کھیل اور نوجوانوں نے جکارتہ ایشین گیمز میں ایرانی خواتین ٹیم کی شاندار نتائج اور سونے کے تمغےکے حصول کی وجہ سے ایشین بیچ ٹورنامنٹ میں خواتین کی ٹیم کے بھیجے کا فیصلہ کیا ہے۔

سانیا 2020 ایشین گیمز کی تاریخ 28 نومبر سے 6 دسمبر تک چین میں تھی لیکن چینی حکومت نے 2020 کے آخر تک کھیل کے تمام بین الاقوامی مقابلوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اسی لیے لیکن اس ٹورنامنٹ اپریل 2021 تک  ملتوی کردیا گیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .