ان خیالات کا اظہار "حسین منتظر تربتی" نے پیر کے روز شمالی صوبے کرمانشاہ میں تقیسم گیس سے متعلق منعقدہ تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سالوں کے دوران، پٹرول، گیس اور آئل کی مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 10 ارب ڈالر کی آمدنی حاصل ہوئی ہے۔
تربتی نے ترکی، عراق، آذربائیجان اور آرمینیا کو گیس کی برآمدات کا سلسلہ جاری رکھنے پر تبصرہ کرتے ہوئے جنوبی پارس گیس فیلڈ کی توسیع اور عراق میں گیس کی برآمدات سےملک میں گیس کی پیداوار میں اضافہ ہوکر پچھلے 7 سالوں کے دوران گیس کی برآمدات میں 88 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گیس درامد کرنے والوں کی ضرورت کے مطابق روزانہ گیس کی برآمدات ہوجاتی ہیں۔
تربتی کا کہنا ہے کہ ترکی اور عراق کو بالترتیب 30 ملین میٹر مکعب اور 55 ملین میٹر مکعب گیس کی برآمدات ہوجاتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ گرمیوں میں گیس کی روزانہ برآمدات اوسطا 75 ملین میٹر مکعب ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ