23 اگست، 2020، 5:15 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 83919574
T T
0 Persons
کورونا کا شکار ہونے والے غیر ملکی پناہ گزینوں کا ایران میں مفت علاج کیا جاتا ہے

تہران، ارنا – ایرانی وزارت صحت کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران میں کرونا وائرس سے متاثرہ تمام غیرملکی پناہ گزینوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے۔

 یہ بات شہنام عرشی نے اتوار کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں مقیم تمام غیر ملکی مہاجروں کا مفت علاج کیا جاتا ہے اور اب تک کم از کم400 ارب تومان ( 20 میلین ڈالر) صرف مجاز شہریوں کے علاج پر خرچ ہوچکے ہیں۔

عرشی نے کہا کہ بین الاقوامی تنظیموں جیسے اقوام متحدہ کے اعلی کمشنر برائے مہاجرین کے امور غیر ملکی مہاجرین کی صورتحال پر بھی نگرانی کرتی ہیں اور کچھ معاملات میں مہاجرین کو فراہم کی جانے والی خدمات دوسرے لوگوں کو فراہم کی جانے والی خدمات سے کہیں زیادہ ہوتی ہیں۔   

انہوں نے مزید کہا کہ پناہ گزینوں کے لئے تمام صحت کی خدمات مفت ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .