2 اگست، 2020، 10:31 AM
Journalist ID: 2392
News ID: 83893324
T T
0 Persons
دہشت گرد امریکہ اور یورپ میں اپنی محفوظ پناہ گاہوں سے نفرت کو پھیل دیتے ہیں

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دہشت گرد امریکہ اور یورپ میں اپنی محفوظ پناہ گاہوں سے نفرت ، اشتعال انگیزی اور قتل و غارت گری کو پھیل دیتے ہیں۔

یہ بات "محمد جواد ظریف" نے ہفتہ کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ مغرب کو دہشت گردوں کی مالی معاونت اور پناہ دینے سے باز رہنا چاہئے۔
ظریف نے کہا کہ امریکہ اور یورپ میں اپنی محفوظ پناہ گاہوں سے نفرت کو فروغ، قتل و غارت گری کو مشتعل اور منظم کرتے ہیں اور بے شرمی کے ساتھ بے گناہ ایرانی شہریوں کے قتل کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے کہا تھا کہ امریکہ کو ان دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرنے کے لئے جوابدہ ہونا چاہئے جو امریکہ سے ایرانی عوام کے خلاف تخریب کاری اور دہشت گردی کی کارروائیوں کی ہدایت کررہے ہیں اور ایرانی شہریوں کا خون بہا رہے ہیں۔
ایرانی وزارت انٹیلی جنس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جمشید شارمہد، جو امریکہ سے ایران کے خلاف مسلح اور تخریب کاری کی کارروائیوں کی رہنمائی کرتا تھا ، ایرانی سیکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب آپریشن میں گرفتار کیا تھا۔
ٹنڈر جو ایران کی بادشاہی اسمبلی کے سپاہیوں کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ، ایک مسلح دہشت گرد شاہی گروہ ہے جو ایران میں حکمران حکومت کا تختہ الٹنے اور بادشاہت کی بحالی کے لئے کوشاں ہے۔
ٹنڈر نے 2008 میں حسینیہ سید الشہداء میں شیراز دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں بچوں سمیت 14 افراد ہلاک اور 215 زخمی ہوئے تھے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .