تفصیلات کے مطابق "سید عباس موسوی" نے اج بروز ہفتے کو دہشتگرد گروہ کے سرکردہ کی گرفتاری پر ایرانی حساس اداروں کے اہلکاروں کی کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت ایک طرف ایرانی عوام کی حمایت کا دعوی کرتی ہے اور دوسری طرف اپنے ہی سرزمین کے اندر ایرانی عوام کے قتل میں ملوث دہشتگرد گروہوں کو پناہ دیتی ہے اور ان کی مختلف قسم کی پشت پناہی بھی کر لیتی ہے۔
انہوں نے امریکی حکومت کے اقدامات پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت کو ان کے ملک کے اندر ہی ایرانی عوام کیخلاف تخریب کارانہ، دہشتگردانہ اور مسلح کاروائی کرنے والے دہشتگرد گروہوں کی حمایت پر جوابدہ ہونا ہوگا۔
واضح رہے کہ ایرانی حساس اداروں کے اہلکاروں نے امریکہ میں سرگرم ایک دہشتگرد گروہ پر کاری ضرب لگاتے ہوئے ایران عوام کیخلاف مسلح اور تخریب کارانہ کاروائی میں ملوث "جمشید شارمہد" کو گرفتار کرلیا۔
انہوں نے 2008ء میں ایرانی جنوبی شہر شیراز کے ایک امام بارہ میں دہشتگردانہ حملے کی ہدایت کی جس میں 12 افراد شہید اور 215 بھی زخمی ہوگئے تھے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ