اس ملاقات میں دونوں فریقین نے عراق کے اندرونی مسائل سمیت علاقائی موضاعات پر بات چیت کی۔
اس کے علاوہ انہوں نے تمام شعبوں بالخصوص معاشی میدان میں باہمی تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔
ظریف اس ملاقات کے بعد عراقی علاقے کردستان کے وزیر اعظم "مسرور بارزانی" اور کرد ڈیموکرٹیک پارٹی کے سربراہ "مسعود بارزانی" سے ملاقاتیں کریں گے۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ آج بروز اتوار کو ایک اعلی سطحی سیاسی وفد کی قیادت میں بغداد کے دورے پر پہنچ گئے اور دورہ بغداد کے بعد دو پہر کو صوبے اربیل کے دورے پر روانہ ہوگئے۔
ظریف نے عراق کے خودمختار شمالی علاقے کردستان کے صدر نچیروان بارزانی کی باضابطہ دعوت سے باہمی تعلقات کی توسیع کے مقصد سے اربیل کا دورہ کیا۔
عراق میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر"ایرج مسجدی" دورہ اربیل میں ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ ہوں گے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے دورہ بغداد کے موقع پر عراقی صدر، وزیر اعظم، پارلمنیٹ کے اسپیکر،عراقی سپریم جوڈیشل کونسل کے چیئر مین، الحشد الشعبی کے سربراہ، الفتح اتحاد کے سربراہ اور عراقی سیاسی جماعت تحریک حکمت کے رہمنا سے الگ الگ ملاقاتیں کرتے ہوئے ان سے باہمی دلچسبی امور سمیت علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے دورہ بغداد کے موقع پر عراقی حکام سے باہمی پارلیمانی تعلقات کی توسیع اور مختلف شعبوں بشمول معاشی، تجارتی، توانائی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بات چیت کی۔
ظریف نے عراقی حکام سے عراقی پارلیمنٹ کے غیر ملکی فوجیوں کو ملک سے بے دخل کرنے کے قانون اور عراقی خودمختاری کا احترام، علاقائی ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت، امریکی ہاتھوں میں جنرل سلیمانی اور ابومہندس المہدی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کے کیس سے متعلق گفتگو کی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے باہمی تعلقات کے فروغ کے مقصد سے عراق کا دورہ کیا ہے؛ یہ ظریف کا چوتھا سرکاری دورہ عراق ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ