ایرانی فضائیہ کے میزائلوں کی حد جلد 100 کلو میٹر تک پہنچ جائے گی

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران آرمی ایوی ایشن کے کمانڈر نے کہا ہے کہ قریب مستقبل میں ہمارے میزائلوں کی حد جلد 100 کلو میٹر تک پہنچ جائے گی۔

یہ بات بریگیڈئیر جنرل 'یوسف قربانی' نے آج پائلٹوں اور عملے کے اعزار میں منعقدہ ایک تقریب(مالک اشتر کا فیسٹیول' میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے فضائیہ اور میزائل کی طاقت کے شعبوں میں ایران کی قابل قدر کامیابیوں کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ ہم جلد ہی 20 کلومیٹر اور 100 کلومیٹر کی رینج کے ساتھ میزائل بنائیں گے۔

جنرل قربانی نے کہا کہ ایرانی فضائیہ ملک کے چار حصوں میں فوج کے پیارے بھائیوں اور سرحدوں پر بارڈر کے محافظوں کی حمایت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف کرمانشاہ کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں فضائیہ کے ہیلی کاپٹروں نے دن رات 500 بار پرواز کی۔

ایرانی جنرل نے مزید کہا کہ زاگرس کی آتشزدگی کے دوران فضائیہ نے 2 ہزار افراد کو منتقل کردیا اس کے علاوہ  فضائیہ آج ملک کے 18 صوبوں میں ہوائی ہنگامی خدمات فراہم کرتی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .