25 جون، 2020، 10:56 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 83833570
T T
0 Persons
ملک میں تمام فضائی سب سسٹم کی تعمیر کی صلاحیت ہے: ایرانی وزیر دفاع

تہران، ارنا- ایرانی وزیر دفاع اور لاجسٹک نے ملک کے فضائی شعبے میں تمام سب سسٹم کی تعمیر کی گنجائش پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی فضائیہ میں تین نئے لڑاکے طیاروں کی شمولیت سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی پابندیاں ہماری صلاحیتوں کو محدود نہیں کرسکتی۔

ان خیالات کا اظہار بریگیڈیئر جنرل "امیر حاتمی" نے جمعرات کے روز ایرانی فضائیہ میں تین " کوثر" لڑاکا طیاروں کی شمولیت کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2017ء میں کوثر لڑاکا طیارے کی نقاب کشائی کی گئی اور اسے ایرانی فضائیہ کا حوالہ دیا گیا اور اسی سال میں اس لڑاکا طیارے کی پڑوڈیکشن لائن کا نفاذ کیا گیا۔

جنرل حاتمی نے کہا کہ آج ہم فضائی تنظیم میں تیار کردہ 3 کوثر طیاروں کے آپریشنل کا مشاہدہ کر رہے ہیں، جو کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی مشکل حالات میں اس تنظیم کے ماہرین کی کاوشوں کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ  ہم نے دوسرے شعبوں میں بھی بہت بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں؛ آج، ملک کے تمام سب سسٹم کی تعمیر کا امکان ہے جبکہ ملک کی علم پر مبنی متعدد کمپنیاں اور یونیورسٹیاں ہمارے ساتھ تعاون کرتی ہیں اور ہم جلد ہی جدید ترین فضائی سازوسامان کو تیار اور بڑے پیمانے پر پیداوار کرسکیں گے۔

جنرل حاتمی نے کہا کہ وہ کمپنیاں جو آج ہمارے ساتھ کام کرتی ہیں موجودہ معیارات کی اعلی سطح پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ، ان تین لڑاکا طیاروں کی فراہمی دشمنوں خصوصا امریکیوں کو ایک پیغام بھیجتی ہے اور وہ یہ ہے کہ جو پابندیاں انہوں نے ایران کیخلاف عائد کی تھیں ان سے کوئی نتیجہ نکلا۔

ایرانی وزیر دفاع نے کہ انہوں نے 40 سالوں کیلئے ہمارے خلاف پابندیاں عائد کیں تا کہ ہم ان سازو سامان کا استعمال نہ کرسکیں لیکن اب ان کا تیار اور استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  اب وہ ہماری برآمدات اور تجارتی لین دین کیخلاف پابندیوں کو مزید توسیع دینے کے خواہاں ہیں تا کہ ہم برآمدات نہ کرسکیں؛ لیکن امریکہ اور دیگر دشمن عناصر جان لیں کہ ہم  ترقی اور پیشرفت کے اسی راستے پر مزید طاقت سے گامزن ہوجائیں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .