14 جون، 2020، 2:49 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 83821506
T T
0 Persons
ایران میں کرونا سے علاج ہونے والوں کی تعداد 148674 ہوگئی

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 187 ہزار 427افراد کوویڈ-19 کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے 148674 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔


ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کی سربراہ "سیما سادات لاری" نے اتوار کے روز ملک میں کرونا وائرس کی وجہ سے رونما ہونے والی صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ دو ہزار و 472 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

سادات لاری نے کہا کہ اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 187 ہزار 427 افراد کوویڈ- 19 سے متاثر ہوچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کرونا وائرس میں مبتلا 107 بیمار اپنے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھ گئے اور اب کوویڈ- 19 کی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار 837 افراد تک بڑھ گئی ہے۔

لاری نے کہا کہ خوش قسمتی سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 148674 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوویڈ- 19 کا شکار 2 ہزار 781 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ اب مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک ملک میں ایک ملین و244 ہزار 74 کرونا وائرس ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔
ایرانی محکمہ صحت کی ترجمان نے کہا کہ آذربائیجان غربی، ہرمزگان، خوزستان، سیستان و بلوچستان اور بوشہر کے صوبوں کی صورتحال غیرمعمول ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .