20 مئی، 2020، 12:34 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 83794561
T T
0 Persons

لیبلز

القدس کو صیہونیوں سے مقابلہ کرنے کیلئے امت اسلامیہ کا مرکز ہونا چاہئے: ابوشریف

تہران، ارنا - ایران میں تعینات فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے نمانئدے نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ القدس کو صیہونیوں سے مقابلہ کرنے کیلئے امت اسلامیہ کا مرکز اور فلسطین کے مقصد کی حمایت کرنا امت مسلمہ کے لئے ایک بنیادی مسئلہ ہونا چاہئے۔

یہ بات "ناصر ابوشریف" نے بدھ کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے ناجائز صہیونیوں کو اسلامی امت کا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی یوم القدس صیہونیوں کو کمزور کرنے اور اس کی نشوونما کو روکنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے لہذا عالمی یوم القدس امت اسلامیہ کو صحیح سمت میں رہنمائی کرنے میں بہت ہی اہم ہے۔
ابوشریف نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ القدس کو صیہونیوں سے مقابلہ کرنے کیلئے امت اسلامیہ کا مرکز اور فلسطین کے مقصد کی حمایت کرنا امت مسلمہ کے لئے ایک بنیادی مسئلہ ہونا چاہئے۔
ایران میں تعینات فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے نمانئدے نے اسلامی جمہوریہ ایران کی فلسطینی عوام کے مزاحمت اور ان کے مقاصد کی حمایت کی تعریف کی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .