10 اپریل، 2020، 11:40 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 83745205
T T
0 Persons
ایران اور یونیڈو طبی فضلہ کے انتظام میں تعاون کر رہے ہیں

لندن، ارنا – ویانا کی بین الاقوامی تنظیموں میں تعینات ایرانی مندوب نے کہا ہے کہ ایران اور یونیڈو طبی فضلہ کے انتظام میں تعاون کر رہے ہیں۔

یہ بات کاظم غریب آبادی نے گزشتہ روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے صنعتی ترقی کے ادارہ (یونیڈو نے فیصلہ کیا ہے کہ ایک محفوظ اور ماحول دوست انداز کے ساتھ بعض ایرانی اسپتالوں میں کرونا سے متعلق طبی کچرا اور فضلے کے انتظام کے منصوبوں کی مدد کرے۔

 انہوں نے کہاکہ اس مشترکہ تین فریقی منصوبے ایران، چین اور یونیڈو کے درمیان ہے جس کی لاگت ایک ملین یورو ہے جو یونیڈو اور چین فراہم کریں گے۔

غریب آبادی نے کہا کہ یہ منصوبہ اعلی درجے کے سامان کی فراہمی اور خریداری پر شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک بہت سے ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے ذریعے کرونا کی روک تھام کے لیے ایران کو طبی امداد بھیج دیا ہے۔

 بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی، کرونا وائرس کا تیزی سے پتہ لگانے والی دو مشینز (RT-PCR ) کو تہران بھجوائے گی اس کے علاوہ اوپیک فنڈ برائے بین الاقوامی ترقی نے ایران میں کرونا وائرس سے لڑنے میں مدد کے لئے 500ہزار ڈالر فنڈز بھی فراہم کیے ہیں۔

 ایرانی وزارت صحت کے مطابق اب تک ملک کے اندر کرونا سے 66220 افراد متاثر ہوگئے ہیں جن میں سے 4110 افراد جاں بحق اور  32309مریض علاج ہوگئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .