پارس گیس فیلڈ سے یومیہ 7 کروڑ سے زائد کیوبک میٹر گیس ریفائری کو منتقل کی جائے گی

تہران، ارنا- ایرانی جنوبی پارس گیس فیلڈ سے روزانہ 7 کروڑ سے زائد کیوبک میٹر گیس ریفائری میں منتقل ہونے کی صلاحیت ہے۔

ان خیالات کا اظہار پارس آئل اینڈ گیس کمپنی کے ڈائریکٹر مینجر نے "محمد مشکین فام" نے اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال کے اوائل میں خلیج فارس میں جنوبی پارس گیس فیلڈ کے فیز 11 جیکٹ کی تنصیب ہوجائے گا۔

مشکین فام نے کہا کہ جنوبی پارس گیس فیلڈ کے سمندری سیکشن بغیر فیز 11 کا گزشتہ سال کے دوران مکمل کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال کے دوران، فیز 13 اور 14 سمیت فیز 22 سے لے کر 24 تک کے 6 پلیٹ فارمز کی تنصیب کیا گیا جن میں سے 4 پلیٹ فارمز کا آپریشنل ہوگیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ جنوبی پارس ایک خصوصی اقتصادی علاقہ ہے جو ایران کے جنوب مشرقی صوبے بوشہر اور خلیج فارس کے قریب واقع ہے اور دنیا کے سب سے بڑی گیس فیلڈ میں شمار ہوتا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 4 =