تفصیلات کے مطابق 2020 عالمی کبڈی مقابلوں کا 10 مختلف ممالک کی شرکت سے 9 سے 16 فروری تک لاہور میں انعقاد کیا جائے گا۔
ان مقابلوں میں پاکستان، اسلامی جمہوریہ ایران، جرمنی، کینیڈا، برطانیہ، بھارت، آسٹریلیا،کینیا، آذربائیجان اور سیرالیون کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
22 کھیلاڑیوں اور ارکان پر مشتمل اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی کبڈی ٹیم بھی آج بروز جمعہ کو ان مقابلوں میں شرکت کرنے کیلئے لاور پہنچ گئی۔
ایرانی قومی کبڈی ٹیم کے ہیڈ کوچ " محمد بہرامی" نے ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کردیا کہ ایران ان مقابلوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان مقابلوں کا انعقاد اعلی سطح پر کیا جاتا ہے جس میں کینیڈا، انگلینڈ، بھارت اور پاکستان جیسی طاقتور ٹیموں حصہ لیں گی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ