29 دسمبر، 2019، 6:37 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 83612881
T T
0 Persons
ایران، روس اور چین کی مشترکہ سمندری مشقوں کا اختتام

تہران، ارنا-  بحر ہند میں اسلامی جمہوریہ ایران، چین اور روس کی مشترکہ سمندری مشقوں کا آج بروز اتوار کو تین ملکوں کی فوجی پریڈ سے اختتام کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اختتامی فوجی پریڈ میں ایران سے جنگی بحری جہاز "البرز اور "بایندر" اور راکٹ لانچر بحری جہاز "نیزہ"، روسی فریگیٹ "یاروسلو موڈی"، چینی ڈسٹرائر" شیننگ"، روسی ریفیویلرز"یلنیا"، روسی ٹگبوٹ، ایرانی بحریہ کے "شہید ناظری" اور "شہید ناصری نژاد" بحری جہازوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے جنگی بحری جہاز سہند" کے سامنے مارچ کیا۔

منعقدہ اس تقریب میں ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل حسین خانزادی سمیت ایرانی آرمی کے دیگر اعلی کمانڈرز شریک تھے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ بحر ہند کے شمال میں ایران، روس اور چین کی مشترکہ بحری مشقوں کا 27 دسمبر کو آغاز کیا گیا، یہ مشقیں 3 دن تک جاری رہیں گی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے ڈپٹی آف نیول آپریشنزاورمشترکہ بحری مشقوں کے ترجمان نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ بحری مشقیں 17 ہزار کلومیٹر کے رقبے پر محیط ہیں اور ان مشقوں کا مقصد بحری سلامتی اور سکیورٹی کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

طحانی نے کہا کہ بحر ہند کا شمالی حصہ میں پائیدار امن و سلامتی برقرار ہے اور اس میں ایران کی مسلح افواج اور خاص طور پر ایرانی فوج اور پاسداران انقلاب کی بحریہ کا اہم کردار ہے۔

اس سے قبل اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل "حسین خانزادی" نے کہا تھا کہ ایران ، روس اور چین کی مشترکہ بحری مشقیں چابہار بندرگاہ سے بحر ہند تک آج سے تین دنوں تک جاری رہیں گی۔

 انھوں نے کہا کہ تینوں ممالک کی مشترکہ بحری مشقیں، بحری اقتدار کا مظہر ہے۔

 ایڈمیرل خانزادی نے کہا کہ ان مشقوں کا مقصد سمندری سکیورٹی اور امن و سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .