25 دسمبر، 2019، 11:14 AM
Journalist ID: 2392
News ID: 83607800
T T
0 Persons
ایرانی سائنسدان امریکہ کے سفر سے گریز کریں: وزیر سائنس کا مشورہ

تہران، ارنا - ایران کے وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی نے ایرانی پروفیسرز اور سائنسدانوں کو مشورہ دیا ہے کہ اگر ان کے ساتھ امریکہ میں ناروا سلوک ہوتا ہے تو وہ وہاں کا سفر کرنے سے بالکل گریز کریں.

یہ بات ڈاکٹر "منصور غلامی" نے بدھ کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ میں ایرانی پروفیسر مسعود سلیمانی کی گرفتاری کے بعد دوسرے پروفیسروں کے لئے کوئی پابندی عائد نہیں ہوگئی ہے۔
غلامی نے کہا کہ تاہم ، جو پروفیسرز امریکہ کے سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ، انہیں محتاط رہنا چاہئے اگر ان کے ساتھ امریکہ میں ناروا سلوک ہوتا ہے تو وہ وہاں کا دورے سے بالکل گریز کریں.
انہوں نے کہا کہ فی الحال بعض ایرانی اساتذہ امریکی پابندیوں کو بائی پاس کرنے کے بہانے سے امریکہ کے قریب ممالک میں زیر حراست ہیں اور ان سے چھٹکارا پانے کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ پروفیسرز بین الاقوامی، سیاسی اور پابندیوں کے بہانے سے الیکٹرانک کمگن کے ساتھ زیر حراست ہیں۔
یاد رہے کہ 22اکتوبر 2018 کو مسعود سلیمانی ایک پروفیسر اور سٹیم سیل کے محقق کی حیثیت سے امریکہ روانہ ہوگیا مگر ویزا ملنے کے باوجود شکاگو کے ہوائی اڈے پر نامعلوم وجوہات کی بناء پر گرفتار اس کے بعد علاقے جورجیا میں آٹلانٹا "دیتون" جیل میں منتقل کردیا گیا.
سلیمانی کو 7 دسمبر رہا کردیا گیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .