"داراب حسینی" نے ایران میں رواں سال کے دوران، پستے کی پیداوار پر تبصرہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں پستہ کی پیداوار میں قابل قدر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال کے دوران ملک میں 3 لاکھ 20 ٹن پستے کی پیدوار ہوئی ہے اور اسی حوالے سے صوبے کرمان کو ایک لاکھ ٹن پستے کی پیداوار کیساتھ پہلی پوزیشن حاصل ہے اور کرمان کے بعد بالترتیب خراسان رضوی، یزد، فارس، جنوبی خراسان، سمنان، مرکزی اور قم کی باری آتی ہے۔
حسینی نے کہا کہ پستے کی پیدوار سے حاصل شدہ معاشی فائدہ نے اس بات کا باعث بنی ہے کہ ایران کے مغربی اور شمال مغربی صوبوں میں بھی پستے کی کاشت کی رونقیں بڑھ جائیں جن میں سے ایلام، کرمانشاه، کردستان، آذربایجان شرقی، آذربایجان غربی، همدان، لرستان، زنجان اور اردبیل کا نام لیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران، پستے کی برآمدات کے حوالے سے دنیا کی پہلی پوزیشن پر کھڑی ہے اور رواں سال کے دوران ملک میں ایک لاکھ سےزائد پستے کی برآمدات ہوئی ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ