"محمد علی طہماسبی " نے زعفران کی میکانائزیشن کی کٹائی کیلئےعلم پر مبنی کمپنیوں کی کوششوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کاشت کیے جانے والے زعفران کے 122 ہزار ایکڑ پر محیط زمینوں میں میں سے تقریبا 115 ایکڑ کا تعلق ایران سے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمسایہ ممالک میں 5 ہزار سے زائد کے ر قبے پر زمینوں میں زعفران کشت کی جاتی ہے۔
طہماسبی نے کہا کہ ملک میں زعفران کی پیداواری کی سطح میں اضافہ ہوتا جار رہا ہے اور سالانہ 5 ہزار ایکڑ کے رقبے پر میحط زمینوں میں زعفران کشت کی جاتی ہے۔
نائب ایرانی ویر زراعت نے کہا کہ دیگر ممالک میں ہر ایکڑ کے رقبے پر محیط زمینوں میں کاشت کیے جانے والے زعفران کی خالص پیداواری 4 کلوگرام کی ہے جبکہ ایران میں اس کی مقدار 20 کلوگرام کی ہے۔
انہوں نے ایران کے مختلف صوبوں میں بڑے پیمانے پر زعفران کی کاشت کا ذکر کرتے ہوئے کہ کہ کوشش کی جاتی ہے کہ زعفران کی کاشت اور تیاری کے تمام مرحلے نجی شعبے کے زیر کنٹرول میں آجائے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، زعفران پیدا کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے اور رواں سال کے دوران، ایران میں 74 ٹن زعفران جن کی شرح مالیت کے لحاظ سے 78 ملین ڈالر کی ہے کو دنیا کے مختلف ممالک میں برآمد کیا گیا ہے۔
ایران میں رواں سال کے ابتدائی پانچ مہینوں کے دوران، 40 ممالک سے زائد زعفران کو برآمد کیا گیا ہے جن میں زیادہ تر برآمدات کا حصہ سپین، ویتنام، قطر اور متحدہ عرب امارات کا ہوتا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ