ان خیالات کا اظہار صوبے کرمان کے گورنر جنرل "علی زہرودی" نے ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ علاقے انار، ملک کے بہت زرخیرعلاقوں میں سے ایک ہے جس میں پستے کی سب سے زیادہ فصل کاشت کی جاتی ہے۔
زہرودی نے کہا کہ پستے کے میلے کا مقامی اور غیر ملکی مہمانوں، عہدیداروں، کسانوں، محققین، پروڈیوسروں اور تاجروں کی شرکت سے 31 اکتوبر کوعلاقے انار میں انعقاد کیا جائے گا۔
کرمان کے گورنر جنرل نے مزید کہا کہ پستہ کے جشن کے موقع پر زرعی شعبے کے سازو سامان اور دستکاری کی مصنوعات سمیت مختلف قسم کی خوارک سے متعلق نمائش کا 4 اسٹینڈوں میں انعقاد کی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ علاقہ انار صوبے کرمان کے شمال کے 210 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے جس میں بڑے پیمانے پر پستہ کی پیداواری ہوجاتی ہے جو اعلی درجے کے ہیں اور ان کی اندروں ملک سمیت بیرون ملک میں بھی بہت بڑی مانگ ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ