ترجمان دفتر خارجہ "سید عباس موسوی" نے بدھ کے روز اپنے ایک پیغام میں پاکستان میں آنے والے خوفناک زلزلے کے نتیجے میں 26 قیمتی جانوں کے ضیاع پر پاکستانی قوم اور حکومت کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا.
واضح رہے کہ پاکستان میں قائم اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے کی جانب سے پاکستان میں حالیہ زلزلے کی تباہ کاریوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے.
سفارتخانے کے بیان میں زلزلے کے باعث انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت اور متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا.
ایرانی سفارتخانے نے جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی.
تفصیلات کے مطابق، پاکستان کے بعض علاقے بالخصوص میر پور اور جہلم میں گزشتہ روز خوفناک زلزلے کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق اور 450 افراد زخمی ہوئے.
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ