24 ستمبر، 2019، 3:38 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 83489241
T T
0 Persons
ایران میں برطانوی تیل بردار جہاز کی رہائی کا حکم جاری

تہران، ارنا- تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران میں سمندری قانون کی خلاف ورزی کرنے والے زیر حراست برطانوی تیل بردار جہاز "اسٹینا ایمپایر" کی رہائی کا حکم جاری کردیا گیا ہے.

برطانوی کشتی کی رہائی کے حکم بعد یہ بین الاقوامی پانیوں کی طرف روانہ ہوگئی.

یہ بات اسلامی جمہوریہ ایران کی پورٹس اینڈ شپنگ تنظیم کے سربراہ "محمد راستاد" نے شہید رجائی پورٹ میں سب سے بڑے معدنی مشینی ٹرمینل کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں زیر حراست برطانوی آئل ٹینکر کی رہائی کا حکم دیا گیا ہے تاہم بندر عباس کی عدلیہ میں کیس، نقصان کی حد کا تعین کرنے کے لئے کھلا ہے۔

راستاد نے کہا کہ عدالتی ماہرین نے اسٹینا ایمپائر کشتی کو ضمانت پر رہائی کا حکم دیا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی تیل بردار آئل ٹینکر عنقریب خلیج فارس کی پانیوں کو ترک کرے گا لیکن اس کی روانگی کا وقت قانونی طریقہ کار پر منحصر ہوتا ہے۔

 راستاد نے مزید کہا کہ برطانوی آئل ٹینکر کو سمندری ضوابط کی خلاف ورزی کرنے اور تیسرے فریق کو نقصان پہنچانے کی وجہ سے ہرجانہ ادا کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی آئل ٹینکر پابندیوں کے بہانے سے نقصان کا ازالہ کرنے سے نہیں بچ سکتا ہے جبکہ متعلقہ انشورینس کمپنی سے ضروری ضمانتیں حاصل کی گئیں۔

واضح رہے کہ پاسداران اسلامی انقلاب نے 19 جولائی کو آبنائے ہرمز میں برطانوی آئل ٹینکر stena impero کو بین الاقوامی سمندری قوانین کی خلاف ورزی کی بدولت اور صوبے ہرمزگان کے شپنگ اینڈ پورٹس کے ادارہ کی درخواست کی بناپر اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

پاسداران انقلاب کے مطابق تحویل میں لیے گئے برطانوی آئل ٹینکر کو ساحل پر منتقلی کے بعد قانونی پروسس اور جائزوں کیلئے ہرمزگان کے شپنگ اینڈ پورٹس ادارہ کا حوالہ کر دیا گیا ہے۔
*274**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .