نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور "سید عباس عراقچی" نے پیر کے روز اپنے بھارتی ہم منصب "ویجی گوخال" کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران چابہار بندرگاہ کے منصوبے کی تکمیل پر تبادلہ خیال کیا.
فریقین نے اس ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، مواصلات اور بنیادی ڈھانچے کے جاری منصوبے سمیت شہید بہشتی بندرگاہ کے گھاٹ، ایران، بھارت اور افغانستان کے درمیان تین فریقی منصوبے چابہار بندرگاہ کی ترقی کا جائزہ لیا.
نائب ایرانی اور بھارتی وزیر خارجہ نے علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا.
تفصیلات کے مطابق، نائب بھارتی وزیر خارجہ "ویجے گوخال" نے دونوں ممالک کی وزارت خارجہ کے درمیان 16ویں سیاسی مشاورت کی نشست میں شرکت کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے پر ہیں.
نائب بھارتی وزیر خارجہ نے ایران کے دورے کے موقع پر وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" اور ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر اور ایکسپڈینسی کونسل کے رکن ''علی اکبر ولایتی'' کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کی.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی، بھارتی اور افغان صدور نے گزشتہ دو سال میں چابہار ٹرانزیٹی باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردئے جس کے ذریعہ ایشیا کے جنوب مشرقی اور وسطی ایشیا کے ممالک، روس، قفقاز، بحیرہ عمان اور اینڈین اوشن کے تمام ممالک کے درمیان تجارتی تبادلوں کی سہولیات فراہم ہوگی.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

نئی دہلی، ارنا – نائب ایرانی اور بھارتی وزیر خارجہ نے چابہار بندرگاہ کے منصوبے کی پیشرفت اور اس کی تکمیل کا جائزہ لیا.
آپ کا تبصرہ