8 جولائی، 2019، 6:00 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 83387244
T T
0 Persons
ایرانی یورینیم افزودگی کی سطح 5۔4 فیصد تک پہنچ گئی

تہران، ارنا- ایرانی جوہری ادارے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک کی یورینیم افزودگی کی سطح، تقریبا 5۔4 فیصد تک پہنچ گئی۔

یہ بات "بہروز کمالوندی" نے آج بروز پیر کو ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اج بروز پیر کے علی الصبح ایرانی افزودہ یورینیم کی سطح جوہری معاہدے میں طے پانے والے 67۔3 کی مقدار سے تجاوز کر گئی اور اب اس کی سطح 5۔4 فیصد کی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی ایٹمی توانائی ادارے کے ترجمان نے یورینیم کی 20 فیصد افزودگی کو جوہری وعدوں کی کمی کے تیسرے مرحلے کا اہم اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے آج یورینیم کی 3.67 فیصد افزودگی کی حد سے گزر چکی ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے جوہری معاہدے سے متعلق امریکی کی وعدہ خلافی اور ایران مخالف امریکی دباؤ میں اضافہ کے پیش نظر، 2015ء میں عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدے کے تحت طے کی گئی یورینیم کے افزودہ ذخیرے کی حد پار کرلی ہے۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .