6 جولائی، 2019، 6:49 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 83384019
T T
0 Persons

ایران نے عالمی لیبر گیمز میں 138 تمغے جیت لیے

6 جولائی، 2019، 6:49 PM
News ID: 83384019
ایران نے عالمی لیبر گیمز میں 138 تمغے جیت لیے

تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کے کھیلاڑیوں نے سپین میں منعقدہ چھٹے لیبر گیمز میں اپنی مکمل مہارت کے جوہر دکھاتے ہوئے اب تک 61 طلائی، 48 چاندی اور 29 کانسی کے تمغے جیت لیے۔

سپین کے شہر تور توسای میں منعقدہ عالمی لیبز گیمز کا 2 جولائی سے آغاز کیا گیا جس میں 40 ممالک سے تین ہزار کھیلاڑیوں نے حصہ لیا ہے۔

ہونے والے مقابلوں میں ایرانی کھیلاڑیوں نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اب تک مختلف فیلڈز بشمول گریکو رومن کشتی، جوڈو، تیراک، ٹرک اینڈ فیلڈ، کراٹے اور ٹیبل ٹینس میں مجموعی طور پر 138 مختلف رنگ برنگے تمغے جیت لیے ہیں۔

واضح رہے کہ ایرانی ٹیم پر مشتمل 139 کھیلاڑی، کوچز اور نگران مردوں اور خواتین ایتھلیٹکس، ٹیبل ٹینس، ساحلی والی بال، گریکو رومن اور ساحلی کشتی، جوڈو، پتانگ اور مختلف کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں.

ایرانی کاروان نے 2015 میں لٹویا میں منعقدہ عالمی لیبر گیمز مقابلوں میں 21 سونے، پانچ چاندی اور چھ کانسی کے تمغوں کے ساتھ 9ویں پوزیشن حاصل کرلیا تھا اور  2017 میں بھی 35 سونے، 15 چاندی اور 13 کانسی کے تمغے اپنے نام کرلیا.

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .