یہ بات 'یوناتن بت کلیا' نے آج بروز بدھ ایران میں تعینات ہسپانوی سفیر 'ایڈورڈو لوپیز بیسکائٹس' کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی
انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں بسنے والے الہامی ادیان کے پیروکار دوسرے ایرانی شہریوں کی طرح برابر شہری حقوق سے لطف اندوز ہونے کے علاوہ اپنی خصوصی مذہبی تقاریب اور روایات پر آزادی کے ساتھ عمل کر رہے ہیں.
بین الاقوامی آشوری یونین کے سیکریٹری جنرل نے ایران میں مذہبی اقلیتوں کی اچھی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آشوریان ایران کے سب سے قدیم باشندوں میں سے ایک ہیں جو بہت سالوں سے دیگر شہریوں کے ساتھ دوستی اور محبت سے زندگی گزار کر رہے ہیں.
ایرانی کے مسیحی پارلیمنٹرین نے کہا کہ ایرانی اصولوں کے مطابق، مذہبی اقلیتوں ایرانی شہری کے برابر ہیں اور تمام انسانی، سیاسی، اقتصادی، سماجی اور ثقافتی حقوق سے لطف اندوز ہوتے ہیں.
انہوں نے کہا کہ ایران اور ہسپن کے درمیان تعلقات کی ترقی کے لئے بہت سے مواقع موجود ہیں جو یہ دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی تعلقات سمیت تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ کر سکتا ہے.
انہوں نے خطی اور علاقائی بحرانوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مذہبی تعالیم کے تحت جنگ اور تنازعات سے بچنا تمام الہامی ادیان کی خواہش ہے اور خطے کے موجودہ فوجی بحران، خطی ممالک پر قابو پانا کے لیے عالمی سامراج کی کوشش کا نتیجہ ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ انسانی حقوق اور جمہوریت کا دعوی کر رہے ہیں بہتر ہے کہ دنیا میں سلامتی اور امن کے قیام کےلیے انبیا کے تعالیم سے فائدہ اٹھائیں.
اس موقع میں ہسپانوی سفیر نے ایران اور اسپانیا کے درمیان دیرینہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی سفارتکاری تعلقات کی توسیع، باہمی دوستانہ تعلقات کے فروغ کے لیے سنہری موقع ہے
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
تہران، 5 دسمبر، ارنا - ایران کے عیسائی فرقے آشوری سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ ایران میں تمام مذہبی اقلیتوں کو برابر شہری حقوق حاصل ہے.