ارنا کے مطابق اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب اور سفیر امیر سعید ایروانی نے نیویارک کے مقامی وقت کے مطابق پیر کو سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں مزید کہا کہ غزہ سے صیہونی حکومت کی افواج کا مکمل انخلا، انسانی امداد کا بے وقفہ دوام اور غزہ کی تعمیر نو کے لئے ایک جامع پروگرام تیارکرنا ضرورری ہے۔
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ غزہ سے مکمل انخلا کے لئے صیہونی حکومت میں کوئی ارادہ نہ ہونا اور غزہ کا سیکورٹی کنٹرول اپنے اختیار میں رکھنے پر اس کا اصرار، مستقل اور پائیدار راہ حل کی کوششوں کو کمزور کررہا ہے اور بے ثباتی کا موجب ہے۔
انھوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کو غزہ کی ارضی سالمیت کے دفاع کے لئے ٹھوس موقف اختیار کرنا چاہئے۔
امیر سعید ایروانی نے کہا کہ عالمی برادری کو فلسطین کے لئے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے انروا کے مشن کے تحفظ اور فلسطینی مہاجرین کی مالی حمایت اور پشت پناہی کو اپنی اولین ترجیح قرار دینا چاہئے۔
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب اور سفیر امیر سعید ایروانی نے کہا کہ غرب اردن پر صیہونی آبادکاروں کے حملے اور تشدد امن و سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہے جس کی روک تھام کے لئے فوری طور پر ٹھوس اقدام کی ضرورت ہے۔
آپ کا تبصرہ