15 ستمبر، 2018، 1:29 PM
News ID: 3647353
T T
0 Persons
اوآنا کا مقصد خطے میں نیوز ایجنسیوں کو مضبوط کرنا ہے: چیف اوآنا تنظیم

باکو، 15 ستمبر، ارنا - جمہوریہ آذربائیجان کی سرکاری نیوز ایجنسی آذرتاج کے سربراہ جو ایشیا پیسفک نیوز ایجنسیوں کی تنظیم (OANA) کے صدر بھی ہیں نے کہا ہے کہ اوآنا تنظیم کا مقصد ایشیا اور پیسفک کے خطے کی نیوز ایجنسیوں کی پوزیشن کو مضبوط کرنا ہے.

''اصلان اصلان اوف'' نے ہفتہ کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے تہران میں گزشتہ ماہ اوآنا تنظیم کے 43ویں اجلاس کے کامیاب انعقاد کو سراہا.
انہوں نے کہا کہ اوآنا اجلاس میں ہمیں ایران کی اعلی سطح مہمان نوازی بالخصوص ارنا نیوز ایجنسی کی باکامل میزبانی کو دیکھنے کا موقع ملا.
سربراہ آذرتاج نیوز ایجنسی نے مزید کہا کہ ارنا نے اوآنا تنظیم کے اجلاس سے پہلے اور بعد میں نہایت مکمل رپورٹش شائع کیں جس مندوبین کے لئے مفید ثابت ہوا، اس موثر حکمت عملی پر ہم ارنا چیف سید ضیاء ہاشمی کی کاوشوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں.
انہوں نے کہا کہ تہران کے اجلاس میں ایرانی وزیر ثقافت سید عباس صالحی کی خصوصی شرکت سے یہ بات ظاہر ہوئی ہے کہ حکومت ایران بھی اوآنا تنظیم کے کردار اور ذرائع ابلاغ کی سرگرمیوں کو بڑی اہمیت دیتی ہے.
اصلان اوف کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میڈیا کے شعبے اور ذرائع ابلاغ سے وابستہ افراد کی تربیت کے حوالے سے اچھے تجربات رکھتا ہے لہذا اوآنا تنظیم کی آئندہ صدارت کے لئے ایران پورا اترتا ہے.
اوآنا تنظیم کے صدر نے کہا کہ تہران کے اجلاس موقع پر ویت نامی نیوز ایجنسی کی درخواست پر تنظیم کا آئندہ اجلاس اپریل 2019 کو ویتنامی دارالحکومت میں منعقد ہوگا.
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارا مقصد ایشیا پیسفک خطے میں نیوز ایجنسیوں کو مضبوط بنانا، مشترکہ اہداف کا حصول اور پیشہ وارانہ سرگرمیوں کو بہتر بنانا ہے.
274**
ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@