یہ بات ''غلام علی خوشرو'' نے ارنا نیوز ایجنسی کے نمائندے کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی.
گزشتہ سال ایران نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں گرد و غبار کی روک تھام سے متعلق اجتماعی تعاون کے حوالے سے ایک قرارداد پیش کی جسے اراکین اسمبلی نے پاس کردیا.
اس کے بعد سیکریٹری اقوام متحدہ نے اس قرارداد سے متعلق اپنی خصوصی رپورٹ بھی پیش کی.
اسی حوالے سے ایرانی مندوب کا کہنا ہے کہ گرد و غبار کی روک تھام کے لئے ممالک کے درمیان اجتماعی تعاون کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے ایران نے تعمیری کردار ادا کیا.
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری موثر سفارتکاری سے بین الاقوامی سطح پر گرد و غبار کا مقابلہ کے لئے اجتماعی تعاون کو فروغ ملا.
غلام علی خوشرو نے بتایا کہ آج دنیا کے 151 ممالک براہ راست گرد و غبار کے مسائل کا شکار ہیں، دھول مٹی آج پوری دنیا کے لئے ایک سنگین مسئلہ سے لہذا اس چیلنج سے نمٹنے کے لئے ممالک کے درمیان اجتماعی تعاون درکار ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ ماحولیاتی آلودگی بالخصوص گرد و غبار کی روک تھام کے لئے صرف سفارتکاری نہیں لکہ مختلف عالمی اداروں کے ساتھ موثر تعاون کی بھی ضرورت ہے.
ایرانی مندوب نے کہا کہ ہم اپنے ملک میں گرد و غبار کے مسائل پر قابو پانے کے لئے مختلف عالمی تنظیموں کے ساتھ رابطے میں ہیں تا کہ ان کے تجربات سے بھی استفادہ کریں.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
گرد و غبار کی اجتماعی روک تھام کیلئے ایران نے موثر سفارتکاری کی: ایرانی مندوب
11 ستمبر، 2018، 12:36 PM
News ID:
3646843
نیو یارک، 11 ستمبر، ارنا - اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ ایران نے گرد و غبار کی روک تھام کے لئے عالمی سطح پر اجتماعی تعاون کے فروغ پر موثر سفارتکاری کی ہے.