تفصیلات کے مطابق، ارنا کے منیجنگ ڈائریکٹر سید ضیاء ہاشمی اور ان کی لبنانی ہم منصب لور سلیمان نے اس معاہدے پر دستخط کئے.
اس معاہدے کا اہم مقصد ایران اور لبنان کے قومی خبر رساں اداروں کے تجربات سے فائدہ اٹھانا اور دونوں ممالک کے درمیان میڈیا کے شعبے میں تعلقات کو مزید بڑھانا ہے.
اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے سرکاری خبر رساں اداروں کے ما بین خبروں اور تصویروں کے تبادلے کو مزید فروغ ملے گا.
ارنا اور این این اے نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تہران اور بیروت میں قائم دونوں اداروں کے بیورو دفاتر کو مزید فعال بنانے کے لئے مل کر کام کریں گے.
ہاشمی اور لور سلیمان نے باہمی تعاون اور ذرائع ابلاغ کے شعبوں میں تعاون بڑهانے کی اہمیت کو اجار گر کیا.
تفصیلات کے مطابق، ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی (IRNA) کی میزبانی میں گزشتہ روز ایرانی دارالحکومت تہران میں ایشیا پیسفک نیوز ایجنسیوں کی تنظیم (OANA) کے 43ویں ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا.
اس اجلاس میں اوآنا تنظیم کے اراکین اور رکن خبر رساں اداروں کے سربراہان، نائب صدر، سنیئر ڈائریکٹرز اور ایڈیٹرز شریک تھے.
43ویں ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 18 نیوز ایجنسیوں کے اعلی حکام بشمول روس، جمہوریہ آذربائیجان، چین، قطر، ترکی، سلطنت عمان، منگولیا، جنوبی کوریا، قازقستان، جاپان، ویت نام، انڈونیشیا، ملائیشیا، عراق، شام، لبنان اور بلغاریہ شریک تھے.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
تہران، 4 ستمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی (IRNA) اور لبنان کے خبر رساں ادارے (NNA) کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے.