اوآنا کا اجلاس میڈیا تعاون کو بڑھانے کیلئے سنہری موقع ہے: سربراہ چینی نیوز ایجنسی

بیجنگ، 1 ستمبر، ارنا - چین کے قومی خبررساں ادارے (Xinhua) کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی میزبانی میں ایشیا پیسفک نیوز ایجنسیوں کی تنظیم (OANA) کے ہونے والے اجلاس رکن ممالک کے درمیان میڈیا تعاون کو بڑھانے کے لئے سنہری موقع ہے.

یہ بات تھای منگزے Cai Mingzhao نے ارنا نیوز ایجنسی کے نمائندے کو خصوصی انٹریو دیتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تہران میں اوآنا کے ایگزیکٹو بورڈ کے آئندہ اجلاس نہایت اہمیت کا حامل ہے جس کی مدد سے اس تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان میڈیا تعاون کو مزید بڑھایا جاسکتا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ 57 سال پہلے اوآنا کی تشکیل ہوئی اور اس وقت سے لے کر آج تک یہ تنظیم ممالک کے درمیان باہمی رابطے بالخصوص میڈیا کے شعبے میں مشترکہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کا اہم فورم بن گیا ہے.
چینی نیوز ایجنسی کے سربراہ نے کہا کہ OANA کی مدد سے رکن ممالک کے درمیان خبر اور ذرائع ابلاغ کے شعبوں میں تعاون کو بہتر بنایا جس سے ایشیا اور پیسفک میں میڈیا کی سرگرمیوں کو قابل قدر فروغ بھی ملا.
انہوں نے ارنا نیوز ایجنسی کی جانب سے اوآنا کے آئندہ اجلاس کی میزبانی کو سراہتے ہوئے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ آپس میں موثر تجربات کے تبادلوں کو یقینی بنائیں کیونکہ ایک دوسرے کے تجربات اور موثر خیالات کے ذریعے سے ہی اپنے مقاصد کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکتا ہے.
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چینی نیوز ایجنسی اوآنا تنظیم کی رکن کی حیثیت سے اپنی ذمے داری ادا کرتی رہے گی اور فخر ہے کہ ایران میں ہونے والے اجلاس میں شریک ہوں گے.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ 35 ممالک کے 44 خبررساں ادارے اس وقت اوآنا تنظیم کے رکن ہیں. اس تنظیم کو اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسکو کی حمایت کے ساتھ 1961 کو قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد علاقائی ممالک کی نیوز ایجنسیوں کے درمیان تعاون اور ذرائع ابلاغ کی فراہمی کو آسان بنانا ہے.
ارنا نیوز ایجنسی 1997 سے 2000 تک اس تنظیم کی صدر رہی. اس کے بعد ارنا سال 2016 میں اوآنا کی نائب صدر بھی رہ چکی ہے.
ارنا نیوز ایجنسی اس وقتOANA کی ممبر بورد آف ایگزیکٹو ہے. ارنا نیوز ایجنسی اس تنظم کی بانیوں میں سے ہے جو ایگزیکٹو بورڈ کے 45ویں اجلاس کی میزبانی کرے گی.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@