ایران، عراق اور شام کے مابین ماحولیاتی آلودگی کیخلاف تعاون بڑھانے کا معاہدہ

اہواز، 8 اگست، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران عراق اور شام کے مابین دھول کے طوفان کے خلاف اقوام متحدہ کی منصوبہ بندی کے تحت مشترکہ تعاون کو بڑھانے کے حوالے سے جلد معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے.

دھول طوفان کے حوالے سے ایرانی کمیٹی کے سربراہ محمد طامسبی برگنی نے ارنا نیوز ایجنسی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سہ فریقی معاہدے کا مقصد ہے کہ غیرملکی مداخلت سے دھول کا طوفان نا بنایا جا سکے.

اس معاہدے کے بعد تینوں ممالک اپنے اپنے ملک میں مٹی اور گردو غبار کو قابو میں رکھنے کے لئے مزید بہتر صفائی کا انتظام کریں گے جس سے ماحول بھی مزید خوشگوار ہو گا.

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے پر خرچ ہونے والی رقم تینوں ممالک یکساں طور پر ادا کریں گے.

271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@