22 جولائی، 2018، 3:14 PM
News ID: 3639498
T T
0 Persons
ایران کا آسیان کیساتھ  باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط

تہران، 22 جولائی، ارنا – ایران میں تعینات سنگاپور کے سفیر نے کہا ہے کہ ایران جنوبی مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم 'آسیان' کے آئندہ اجلاس میں اس تنظیم کے ساتھ باہمی تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کرے گا.

امریکی نیوز ایجنسی 'بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ نے محمد جواد ظریف نے 30 جولائی کو سنگاپور میں آسیان تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں ایک باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کرے گا.

سنگاپور کے سفیر اور تنظیم 'آسیان' کے سابق سیکریٹری جنرل 'آنگ کنگ یونگ' نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس تنظیم کے رکن ممالک، دوستی کے معاہدے پر دستخط کرنے والے ممالک کا خیرمقدم کریں گے.

جنوب ایشیائی اقوام کی تنظیم جو 'آسیان' کے نام سے معروف ہے جنوب مشرقی ایشیا کے 10 ممالک کی قائم کردہ سیاسی و اقتصادی انجمن ہے جو دسمبر 1967ء کو انڈونیشیا، ملائشیا، فلپائن، سنگاپور اور تھائی لینڈ نے مل کر قائم کی.

اس تنظیم کے قیام کا مقصد اقتصادی، سماجی اور ثقافتی میدانوں میں رکن ممالک کو ترقی دینا اور علاقائی امن کی ترویج تھا.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@