پاکستان کا ایران کیساتھ  باہمی مفادات اور خطے میں پائیدار امن کیلئے باہمی تعاون پر زور

اسلام آباد، 17 جولائی، ارنا - پاکستانی نگران وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان مذہبی، سماجی اور ثقافتی مشترکات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس ملک کے ساتھ باہمی مفادات اور خطے میں امن کو جاری رکھنے کیلئے باہمی تعاون کے خواہاں ہیں۔

یہ بات "عبداللہ حسین ہارون" نے پیر کے روز ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل "محمد باقری" کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حالیہ سالوں کے دوران دونوں ممالک کے اعلی حکام کے مستحکم عزم کے ساتھ دوطرفہ تعلقات میں مزید مضبوطی مل گئی ہے۔

جنرل باقری نے ایرانی سپریم لیڈر کی جانب سے پاکستانی عوام اور حکومت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور پیشرفت اسلامی جمہوریہ ایران کی ترجیح ہے۔

انہوں نے پاکستان میں آئندہ منعقد ہونے والے انتخابات کی کامیابی پر اظہار امید کرتے ہوئے کہا کہ ہم جوہری معاہدے میں پاکستان کے اصولی موقف کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

فریقین نے اس ملاقات کے دوران افغانستان میں پائیدار امن اور سلامتی کے مذاکرات پر بات چیت کی۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف 'جنرل محمد باقری' ایک اعلی سطحی فوجی وفد کے ہمراہ پاکستان آرمی چیف جنرل 'قمر جاوید باجوہ' کی دعوت پر اتوار کے روز پاکستان پہنچ گئے.

ایرانی جنرل کے اس دورے کا مقصد اس ملک کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی ڈپلومیسی کو فروغ دینا ہے.

بہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 40 سالوں میں ایرانی فوجی وفد کا یہ دورہ پاکستان دونوں ممالک کے فوجی تعلقات کی تاریخ میں ایک بے مثال اور منفرد واقعہ ہے.

یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی افواج کے سپہ سالار جنرل 'قمر جاوید باجوہ'نے نومبر 2017 کو تہران کا دورہ کیا.

9393٭274٭٭

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@